تازہ ترین سوشل میڈیا

رجب بٹ کے خلاف 3 انکوائریا ں ، انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا جا سکتا ہے،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف تین انکوائریاں چل رہی ہیں، انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جاسکتا ہے۔صحافی منصور علی خان کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز چوہدعی نے کہا کہ رجب بٹ کے خلاف جوئے کی پرموشن اور توہین مذہب کی دوانکوائریاں ہو رہی ہیں، جون میں اس کے خلاف انکوائری لگی تو وہ اسی وقت پاکستان سے نکل گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ رجب بٹ کے خلاف تین انکوائریاں ہورہی ہیں، ایک جوئے کی پرموشن کی جبکہ دو بلاسفیمی کی ہیں۔ ایک مسلمانوں کی اور ایک عیسائیوں کی طرف سے بلاسفیمی کی انکوائری ہورہی ہے ۔ بلاسفیمی والی انکوائری کا پتا چلتے ہی وہ ملک سے بھاگ گیا، اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، اگر وہ پاکستان آتا ہے تو پکڑا جائے گا، اگر پاکستان واپس نہیں آتا تو اس کے خلاف ایف آئی آر کرکے انٹرپول کے ذریعے کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ایف آئی آر کرکے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جائیں گے، اگر ایک مہینے میں سرینڈر نہیں کرتا تو اس کے خلاف دائمی وارنٹ حاصل کیے جائیں گے، اس کے بعد مزید ایک مہینے کا وقت ہوگا، اگر وہ پھر بھی پیش نہیں ہوتا تو اس کے بعد انٹرپول کو گرفتاری کیلئے لکھا جاسکتا ہے۔ انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کرے گا، میڈیا اطلاعات کے مطابق رجب بٹ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے، امارات کے ساتھ ہمارا قیدیوں کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔

سرفراز چوہدری نے بتایا کہ یہ 88 کی کارروائی ہے، اس کے تحت انٹرپول کو لکھنے کے علاوہ تمام جائیدادیں ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جاسکتے ہیں، شناختی کارڈ کے ساتھ تمام چیزیں بلاک ہوتی چلی جائیں گی انہوں نے ایک لوپ ہول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم توہین مذہب کو اور نظر سے دیکھتے ہیں، جب کہ مغرب میں اسے اور نظر سے دیکھا جاتا ہے، انٹرپول اکثر توہین مذہب کے کیسز میں کارروائی نہیں کرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے