پاکستان تازہ ترین

عید الاضحیٰ کیلئےمویشی منڈیاں سج گئیں،جانوروں کی قیمت میں اوسطاً کتنااضافہ ہوا؟

Share:
Spread the love

عید الاضحی کی آمد آمدہے اورلاہورمیں مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں۔

لاہورکی سب سے بڑی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی بھی سج گئی ہے جہاں ملک بھرسے بکرے، دنبے، چھترے، کٹے، بیل اور اونٹ پہنچ گئے ہیں، ملک بھر سے بیوپاری مویشی لے کر شاہ پور کانجراں مویشی منڈی پہنچ رہے ہیں،

75 ایکڑ پر محیط مویشی منڈی میں بڑے شیڈز بنائے گئے ہیں جہاں مویشیوں کیلئے پانی، چارے اور صفائی ستھرائی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

منڈی میں راجن پوری بکروں کی دھوم مچی ہوئی ہے،خوبصورت سفید راجن پوری بکرے 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے ہیں،اس حوالے سے بیوپاریوں کاکہناہے کہ گزشتہ برس کی نسبت رواں سال قیمتیں زیادہ ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے کی وجہ سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔

بیوپاریوں کاکہناہے کہ اس سال بکروں اور چھتروں کی قیمت 10 سے 20 ہزار بڑھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے