پاکستان تازہ ترین

مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافے بعد مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت318 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پرلیوی بڑھا دی، پیٹرول پر لیوی 13روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی شرح 117روپے41پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 13روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی، ڈیزل پرلیوی کی شرح 42روپے 60پیسےفی لیٹرکر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے