پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کاامکان،نوٹم جاری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج سے 10 مئی کے دوران فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیاہے ,نوٹم کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر یا تبدیلی ہو سکتی ہے ۔

نوٹم میں اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اضافی ہولڈنگ فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق 8 مئی کو صبح 10:45 سے دن 12:15 اور 9 اور 10 مئی کو رات 8 بجے سے رات 9 بجکر 15 منٹ کے دوران پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے