پاکستان تازہ ترین

ٹریفک حادثے میں 8افراد جاں بحق، 30زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) جھل مگسی میں ایم 8روڈ پر کوچ حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ کو ایم-8 روڈ پر باریجہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی ایچ او جھل مگسی علی مگسی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر بی ایچ یو باریجہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچہ، ایک خاتون اور متعدد مردوں کی لاشیں بھی لائی گئیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق 7 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، جبکہ پولیس موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی اور حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔مراد علی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اگر ضرورت ہو تو زخمیوں کو کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے، سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے