پاکستان تازہ ترین

میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے نئی سہولت متعارف

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب میں میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے نئی سہولت متعارف کروادی گئی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تحت 15 ای خدمت مراکز پر میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،شہری اپنی شادی کی رجسٹریشن بغیر کسی پیچیدہ مرحلے یا اضافی دشواری کے نہایت آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے کرواسکتے ہیں۔ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے دفاتر صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے۔ شہری رابطے کے لیے ویب سائٹ https://ekhidmat.punjab.gov.pk/ پر رجوع کرسکتے ہیں جبکہ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1317 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے