(اُردو ایکسپریس) پاور سیکٹر کے تمام افسران و ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔
پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے بلنگ سسٹم میں ترمیم کر کے کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔
پی آئی ٹی سی نے کمپنیوں کے بلنگ سسٹم میں ترمیم مکمل کر لی،ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی مکمل کرلی گئی ہے۔
پاور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے مفت سہولت کو ختم کرنے کیلئے سافٹ ویئر اپڈیٹ کر لیااوررواں ماہ کے بلنگ سائیکل میں فری سپلائی بند کر دی جائےگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہ اپریل میں فری سپلائی لینے والوں سے بلز وصول کر لئے جائینگے۔
ہائیکورٹ نے ماہ اپریل میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔