(اردو ایکسپریس) سانحہ ترلائی کلاں ،پولیس کا خودکش حملہ آور کےپشاور میں گھر پر چھاپہ،حملہ آور کے 2بھائی اور خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ترلائی کلاں میں ملک بھر کی فضا سوگ وار ہے ،سانحہ میں 32 افراد شہید،سوسے زائد زخمی ہوئے ۔ نماز جمعہ کے دوران فتنہ الہندوستان کےدہشت گرد نے مسجدمیں نمازیوں کو نشانہ بنایا۔ شہدا میں آئی جی اسلام آبادکےکزن بھی شامل ہیں ،حملہ آور سے متعلق اہم شواہد بھی مل گئے۔خودکش بمبار نے افغانستان سے تربیت حاصل کی، افغانستان کے سفر کا ریکارڈ بھی مل گیا، پولیس نے خودکش حملہ آور کےپشاور میں گھر پر چھاپہ مار کر حملہ آور کے 2بھائی اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب سانحہ ترلائی ،پمز اسپتال نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ، ترجمان کے مطابق پمز میں 28 افراد کی لاشیں اور 121 زخمیوں کو لایا گیا۔ زخمیوں کی جان بچانے کیلئے اب تک 20 بڑے آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں، متبادل تھیٹرز میں مزید 4 سے 6 پیچیدہ آپریشنز کئے جارہے ہیں۔ زخمیوں کیلئے اب تک 60 سے زائد خون کی بولتیں فراہم کی جا چکی ہیں، ڈیوٹی ختم ہونے کے باوجود تمام ڈاکٹرز، سرجنز اور نرسنگ اسٹاف حاضرہے ۔