پاکستان تازہ ترین

محسن نقوی سے ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ، سہیل آفریدی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے حوالے سے علیمہ خان کے بیان پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ردعمل آ گیا۔

 

سہیل آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی سے ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بنوں میں دہشتگردی کے واقعے پر بھی بات ہوئی ، ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

واضح رہے علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی پر بغیر بتائے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کا الزام لگایا تھا۔

 

علیمہ خان نے کہا تھا کہ ہمارے خاندان کو اس ملاقات کا کوئی علم نہیں تھا اور ملاقات میں خاندان کا کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے