پاکستان تازہ ترین

سوات ایکسپریس وے پر وین کی سڑک کنارے کھڑی بس کو ٹکر ،16مسافر جاں بحق، 8 زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں تصادم کے باعث16 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ہائی ایس وین نے سائیڈ پر پارک کی گئی بس کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے