(اُردو ایکسپریس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا اہم میچ راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ، جو پہلے ہی پاکستان کو شکست دے چکا ہے، اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔ دوسری جانب، بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور آج کی ہار اس کے ایونٹ سے باہر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ راولپنڈی کی فلیٹ وکٹ پر ہائی اسکورنگ میچ متوقع ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ اگر نیوزی لینڈ آج جیت گیا یا میچ بارش کی نذر ہوگیا، تو پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر ختم ہو جائے گا۔