(اُردو ایکسپریس) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تعلیمی سیشن 2025-26 کے لیے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں مقررہ تاریخ کے بعد داخلے بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی آخری تاریخ 15 اپریل تھی،مقررہ تاریخ کے بعد کسی طالب علم کا داخلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق آخری تاریخ کے بعد ہونے والے داخلے غیر قانونی تصور ہوں گے،قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ رجسٹریشن نمبر جاری نہیں کیے جائیں گے، تاخیر سے داخلہ لینے والے طلبہ کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے کہاگیاہے کہ تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔