پاکستان تازہ ترین

لاہور ٹک ٹاک کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور کی کوٹ لکھپت پولیس نے ایک سات رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، جو سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لُوٹتا تھا۔ اس گینگ میں تین خواتین بھی شامل ہیں، جو ٹک ٹاک پر شہریوں سے دوستی کرتی تھیں۔ جیسے ہی تعلق مضبوط ہوتا، متاثرہ شخص کو ملاقات کے بہانے بلا کر لوٹ لیا جاتا۔

یہی نہیں، ملزمان شہریوں کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیوز بھی بناتے تھے، جس سے متاثرین کو مزید دباؤ میں لایا جاتا۔ پولیس کو شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی، جس میں سرکاری محکمے کے جونیئر کلرک عاصم اور ڈولفن فورس کے اہلکار وقاص سمیت سات افراد گرفتار ہوئے۔

پولیس نے ملزمان سے موبائل فون، ہتھکڑیاں، پستول اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب پولیس شہریوں کی سیکیورٹی اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے