(اُردو ایکسپریس) ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا جس سے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں 10،10 گھنٹے بجلی غائب ہے جب کہ راولپنڈی ميں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی 6،6 گھنٹے بجلی سے محروم ہے اور لاہور کے علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی غائب ہے۔
پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ وزارتِ توانائی نے صنعتوں کو بھی لوڈشیدنگ میں شامل کرلیا اور بند پاور پلانٹس دوبارہ چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آج سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کیا ہے۔