(اُردو ایکسپریس) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایسے افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن پر پاکستان مخالف بیانات دینے اور بے بنیاد الزامات لگانے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی کے پاس ان افراد کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں، جس کی بنیاد پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی حسنین ملک کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
ان تمام افراد کو 7 مارچ 2025ء دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ وہ اپنی پوزیشن واضح کر سکیں۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ عدم تعاون کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔