پاکستان تازہ ترین

سہیل آفریدی ہماری بات سن رہے ہیں، کچھ لوگ اب انکی چھٹی کرانا چاہتے ہیں:رانا ثناء اللہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہماری بات سننا شروع کی تو انہیں ہٹا دیا گیا تھا،اب سہیل آفریدی ہماری بات سن رہے ہیں تو کچھ لوگ ان سے بھی ناراض ہیں،اور ان کی چھٹی کرانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، مسلم ممالک کی بہتری کیلئے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کردار ادا کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو سرخرو کرے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امریکا نے ایران پر جتنی بمباری کرنی تھی کر لی، امریکا نے اب سمندری ناکہ بندی پر اکتفا کر لیا ہے، کوشش ہے پاکستان کے کردار سےآبنائے ہرمز کھل جائے،وزیراعظم،نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا روز کسی نہ کسی سے رابطہ ہوتا ہے۔راناثناء اللہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا تھا، دنیا کو نقصان ہو رہا ہے،پاکستان بھی برداشت کر رہا ہے، ہم جنگ کو اس نظر سے نہیں دیکھتے کہ ہمیں کوئی موقع ملے گا، پاکستان چاہتا ہے کہ جنگ ختم ہو، ہم چاہتےہیں عالم اسلام کو جو بھی مواقع ملیں وہ امن کی صورت میں ہوں، فوائد پاکستان اور ایران دونوں کو ملیں گے، بجلی اسٹور کرنے کی صلاحیت سولر لگانے والوں کے پاس کم ہے، ڈسکوز کے پاس بھی بجلی اسٹور کرنے کی صلاحیت نہیں، پیک آورز میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے، مہنگی بجلی نہ بنانےکی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے، دکانیں بند کرانےکی وجہ بھی یہی ہےکہ پیک آور میں بجلی کم خرچ ہو،حکومت سولر جنریشن کا اتنا وزن اُٹھانا چاہتی ہے جتنا ایڈجسٹ کر سکتی ہے، لوگ اپنے استعمال کیلئے جتنے مرضی سولر لگائیں قدغن نہیں،انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے