پاکستان تازہ ترین

اگلے چھ ماہ پاکستان کے لیے مشکل ہیں، مفتاح اسماعیل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سابق وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں سب سے زیادہ نقصان امریکا و اسرائیل کا ہوا، انقلاب اسلامی ایران کے بعد سے پابندیوں کا سلسلہ ہے، اگر معاہدہ ہوا تو ایرانی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی، اگلے چھ ماہ پاکستان کے لیے مشکل ہیں، لیکن ایران سے پابندی ہٹنے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔

 

این ای ڈی یونی ورسٹی میں ’’ایران امریکہ جنگ۔۔۔اکیڈمیا کی نظر میں‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش کریں تو سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو ہوا ہے، جو کہ روزانہ فی کَس 32 ڈالرز ہے، قطر 11 ڈالرز، یواے ای 9 ڈالرز، کویت ساڑھے 7 ڈالرز، ایران ساڑھے 5 ڈالرز، امریکہ سوا دو ڈالرز، سعودیہ کا قریباً 2 ڈالرز اور پاکستان فی کَس 10 سینٹ کے نقصان کا سامنا ہے۔سابق وفاقی وزیر برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ انقلابِ اسلامی ایران کے بعد سے ایران کو مسلسل پابندیوں کا سامنا ہے، اگر اب معاہدہ ہوتا ہے تو ایران پرشین گلف کی بڑی طاقت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی 20 ہزار کے ڈرون کو گرانے کے لیے بھی 200 ملین ڈالرز استعمال ہوئے، امریکا کی 60 ٹریلین ڈالرز کی مارکیٹ کریش ہوئی، اب عوام الناس کی رائے کے مطابق نظر آرہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی ہار جائے گی۔ ایران کا جانی نقصان ناقابلِ تلافی نہیں لیکن اس جنگ کے نتائج ایران کے حق میں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے