(اردو ایکسپریس) رحیم یار خان کے علاقے سردار گڑھ میں دو ماہ کے دوران 8 بچے جاں بحق جبکہ 50 سے زائد متاثر ہو گئے۔ سی او ہیلتھ کے مطابق جاں بحق اور متاثرہ بچوں میں مختلف جلدی امراض پائے گئے ہیں، متاثرہ بچے علاقے کے مدرسے میں پڑھتے تھے، بچوں کو بیماریاں ایک دوسرے سے لگی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے بتایا کہ علاقہ مکین بچوں کا علاج سرکاری ہسپتال سے کروانے کی بجائے پیروں اور عامل سے کرواتے رہے۔بچوں کا علاج کرنے والے عامل کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ علاقے میں فیلڈ کیمپ قائم کر دیا ہے۔ کیمپ میں بچوں کو خسرہ سمیت دیگر امراض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ صحت کے ٹیم علاقے کے گھر گھر سروے کرکے تحقیقات کررہی ہے کہ اب تک کتنے بچے جاں بحق اور کل کتنے متاثر ہوئے ہیں۔