ٹیکنالوجی شوبز

سلمان خان نے پہلی بار اپنی کرش کا نام بتادیا۔

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بالی ووڈ کے دبنگ خان، سلمان خان، نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی جوانی میں معروف اداکارہ ریکھا کے عشق میں گرفتار تھے اور ان سے شادی کے خواہشمند بھی تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سلمان خان اور ریکھا ایک ہی محلے میں رہتے تھے، اور سلمان ہر روز صبح 5:30 بجے صرف ریکھا کو واک پر جاتے دیکھنے کے لیے تیار ہو کر باہر کھڑے ہو جاتے تھے۔

یہ انکشاف سلمان خان نے اس وقت کیا جب ریکھا اپنی فلم سپر نانی کی تشہیر کے لیے بگ باس کے سیٹ پر آئیں۔ سلمان نے مزید بتایا کہ انہوں نے صرف ریکھا کو دیکھنے کے لیے یوگا کلاسز میں داخلہ لیا تھا، حالانکہ یوگا میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان نے مذاق میں کہا کہ "شاید میری شادی نہ ہونے کی وجہ یہی ہے”، جس پر ریکھا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا، "شاید میری بھی اسی وجہ سے نہیں ہوئی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے