پاکستان تازہ ترین

افغانستان سے مذاکرات میں کردار اداکرنے کو تیار ہیں

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن، نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔ پشاور میں 25 ستمبر 2024 کو قبائلی امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت راضی نہیں تو ہم مذاکرات کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔

 

حافظ نعیم الرحمٰن نے زور دیا کہ فوجی آپریشنز مسائل کا حل نہیں ہیں اور حکومت پاکستان کو افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے افغان طالبان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں اور بدامنی کی فضا کو روکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت راضی نہیں تو ہم مذاکرات کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے