پاکستان تازہ ترین

2 سے 4 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی۔ جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 4 اپریل کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس موسمی نظام کے اثرات صوبہ سندھ کے دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتے ہیں۔ جن میں حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور تھرپارکر شامل ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال مغربی ہواؤں کے باعث پیدا ہو رہی ہے۔ جو ملک کے مختلف حصوں میں داخل ہو کر موسم میں تبدیلی لا رہی ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی شدت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ جبکہ کمزور ڈھانچوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے