(اُردو ایکسپریس) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کچھ باتیں نمبربنانے کے لیے کرتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں تو گالیاں پڑتی ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو کسی نے نہیں بتایا کہ وائٹ پیپر سفید جھوٹ نہیں ہوتا۔ اپوزیشن لیڈر نے مریم نواز سے مناظرہ کی بات کی ان سے پہلے مجھ سے مناظرہ کریں۔ اپوزیشن لیڈر کو گاڑی پر جھنڈا لگانے کا شوق ہے تو اب اپنی گاڑی پر جھنڈا لگا کر شوق پورا کررہے ہیں۔ بزدار دور میں تو شوق پورا نہ ہوا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ احمد خان بھچر کوان کے اپنے لوگ اپوزیشن لیڈر نہیں مانتے۔ اپوزیشن لیڈر نمبربنانے کے لیے کچھ باتیں کرتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں تو گالیاں پڑتی ہیں۔ احمد خان بھچر کو مفت مشورہ ہے کہ جس نے وائٹ پیپرکی معلومات بھیجیں وہ آپ دوست نہیں ہے اسے بلاک کردیں۔ اپوزیشن لیڈر عینک کا نمبر تبدیل کروائیں۔ 11 ہزار گھر اور نوازشریف کینسر اسپتال نظر نہیں آرہا چار منزلیں تو بن چکی ہیں۔ وہاں سپروائزر کی نوکری دی جا سکتی ہے۔