پاکستان تازہ ترین

مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میں ایک ماہ کی توسیع؟اجلاس طلب

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ مزید آپریشنل رہے گی یا نہیں ؟ حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کریں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز نے حتمی فیصلے کے لئے اجلاس طلب کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے سہولت میں ایک ماہ کی توسیع کی سفارشات ارسال کر دی ہیں، مفت پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک ماہ کی توسیع کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس میں ایک ماہ مزید سفری سہولت ہو گی،اسی طرح سپیڈو بس اورالیکٹرک بس میں بھی ایک ماہ مزید فری سفری سہولت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معمول پر آنے پر مفت سفری سہولت ختم کر دی جائے،اورنج لائن پر یومیہ 2لاکھ 90ہزار اورمیٹرو بس پر 1لاکھ سے زائد افراد کو مفت سفری سہولیات میسرہے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں مجموعی طور پر8لاکھ شہری یومیہ مفت سفری سہولت حاصل کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے