تازہ ترین ٹیکنالوجی

نیا سال نیا اسلام آباد ، کیش ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ، کیو آر کوڈ ایکٹو کر دیا گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نیا سال نیا اسلام آباد ، کیش کا استعمال ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ ہو گی،اسلام آباد کے بڑے سستے بازار میں کیو آر کوڈ کو ایکٹو کر دیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے بتایا کہ شہر کے بڑے شاپنگ سٹور اور مال پر بھی کیو آر کوڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے،سال کے آخر تک اسلام آباد کی ہر دکان پر کیو آر کوڈ نافذ العمل ہو گا ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور ، بائیکیا اور لوڈر والا بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کرے گا ،کیو آر کوڈ کو سٹیٹ بینک کی راست آئی ڈی کے ساتھ منسلک کر کے ادائیگی سسٹم کو آسان بنایا گیا ہے۔ محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ تمام بینکس اور ٹیلی کام سیکٹر بھی ہمارے ساتھ کام کر رہا ہے جلد اسلام آباد میں ڈیجیٹل پیمنٹ ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے