تازہ ترین سوشل میڈیا

ٹک ٹاک پر کمنٹس کا تنازعہ، 2 فریقین میں فائرنگ ، نوجوان جاں بحق، راہگیر سمیت 6 زخمی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پشاور میں سوشل میڈیا(ٹک ٹاک)ویڈیوز کمٹنس کے تنازعہ پر دوفریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ سے 1 نوجوان جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔, پشاورکےتھانہ آغامیرجانی شاہ کےحدود میں واقع یکہ توت توحید آباد چوک میں سہیل گروپ اور ہارون گروپ کے درمیان سوشل میڈیا(ٹک ٹاک) ویڈیوز کمٹنس کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے1نوجوان جاں بحق،جبکہ راہ گیر سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ابھی تک 7 زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں جن میں سہیل، داؤد، محمد ثانی، فرمان، عرفان، نور خان اور عدنان شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں3کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے