تازہ ترین سوشل میڈیا

سوشل میڈیا کی دوستی، تین بچے قتل

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں تین کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کے مقدمے میں پولیس نے سگی ماں اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر دے کر قتل کیا، جبکہ شناخت مٹانے کے لیے لاشوں پر تیزاب ڈال کر انہیں دفنا دیا گیا۔

 

 

بھمبر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر مشترکہ کارروائی کے دوران تینوں بچوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ جاں بحق بچوں میں ایک 6 سالہ بچی اور دو کمسن لڑکے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق سرائے عالمگیر، پنجاب سے ہے، جو چند روز قبل بچوں کو ساتھ لے کر بھمبر آئی تھی۔ بچوں کے والد کی درخواست پر تھانہ سرائے عالمگیر میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان ایک دوسرے سے شادی کے خواہاں تھے اور ان کے درمیان دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے قائم ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے