تازہ ترین ٹیکنالوجی

شناختی کارڈ پر جعلی سمز کا اجرا، شہریوں کیلئےاہم خبر

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) شہری ہوشیار ہوجائیں ان کے شناختی کارڈ پر بھی کسی جعلی سم کا اجرا ہوسکتا ہے، اس سے متعلق معلومات شہریوں کو بڑی پریشانی سے بچاسکتی ہے۔ خاتون کے شناختی کارڈ پر دوسرے لوگوں کو سمز جاری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے،مذکورہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے خاتون کے شناختی کارڈ پر جعلی سمز اجرا کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ طور پر شیخوپورہ میں موبائل کمپنی کے فرنچائز پر چھاپہ مارا۔ چھاپے میں 150 سمز، 2 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور 5 بی وی ایس ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں جبکہ فرنچائز کے مالک اور ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا، ان کےخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات جاری ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سم اجرا کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اس سلسلے میں شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 55055 یا 0800 پر درج کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے