(اُردو ایکسپریس) آگ لگنے سے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی۔چیف فائر آفیسر کاکہناتھا کہ ناظم آباد اور دیگر علاقوں سے بھی فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا تھا، عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگی تھی جو دیگر حصوں میں پھیلی،آگ کی شدت زیادہ تھی خدشہ تھا کہ یہ چار منزلہ عمارت گر جائے گی، چیف فائر آفیسر نے کہاکہ فیکٹری میں لنڈے کا کپڑا موجود تھا جس سے آگ کی شدت بڑھی،ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ فیکٹریوں کو سروے کرائیں،فیکٹریوں کو ارسال سروے فارمز بھی اب تک ہمیں واپس نہیں بھجوائے گئے،ہم نے آفر کی تھی کہ فیکٹری میں ریسکیو ٹریننگ بھی فراہم کردیں گے،فیکٹری میں لنڈے کا کپڑا ری سائیکل ہوتا تھا، کیمیکل بھی موجود تھا۔