پاکستان تازہ ترین

2005 کے زلزلے میں لاپتہ 4 سالہ بچے کی باقیات 21 سال بعد مل گئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بالاکوٹ میں 2005 کے زلزلے میں لاپتہ 4 ہونے والے 4 سالہ بچے کی باقیات 21 سال بعد مل گئیں۔

 

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے شہر بالاکوٹ میں 2005 کے تباہ کن زلزلے میں لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے جمال شفیق کی باقیات 21 سال بعد ملبے سے برآمد ہوگئیں۔

 

بچے کے والد شفیق الرحمن نے بتایا کہ 2005 کے زلزلے میں ان کے گھر کے 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 4 سالہ جمال شفیق لاپتہ ہوگیا تھا جس کا سراغ نہیں مل سکا تھا۔

 

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں مکان کی دوبارہ تعمیر کے دوران ملبے کے ڈھیر سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں جبکہ ساتھ ملنے والے کپڑوں اور جوتوں سے یہ شناخت ممکن ہوئی کہ یہ ان کے بیٹےکی باقیات ہیں۔

 

واضح رہے 8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اور زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے