(اردو ایکسپریس) آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران 20 لاکھ ملازمتیں پیداکرنےکا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران 18 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے۔
سرکاری دستاویزکے مطابق آئندہ مالی سال خدمات کےشعبے میں11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اورزرعی شعبے میں4 لاکھ ملازمتوں کےمواقع پیدا ہونےکی توقع ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ روزگارپیدا کرنےکا بڑھتا ہوا رحجان وسیع البنیاد، جامع اور روزگار پرمبنی معاشی نموکو سہارا دے گا-
وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری روزگار پیدا کرنے کے پروگرام لیبر مارکیٹ میں شرکت، کاروبار، تکنیکی مہارتوں اور ملازمتوں کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے نظام کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔