(اردو ایکسپریس) پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں نئے ارکان شامل کر دیئے گئے۔
سیکٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نئے ارکان کو پی ٹی اائی سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں 2 نئے ارکان کا اضافہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کے مطابق سیاسی کمیٹی میں سینٹر نور الحق قادری اور قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں رکن کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔