(اردو ایکسپریس) آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشگوئی کردی۔
شہر قائد میں موسم نسبتاً گرم ہے اوراس وقت تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب محسوس کیا جارہا ہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاجارہاہے،آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہےاور اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش ہے ۔
جنوبی پنجاب اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے،ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے، جنوبی پنجاب کے شہر ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور شدید گرمی سے متاثرہوئے ہیں۔ملتان میں ہیٹ ویو کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جہاں 50 سے زائد مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے،تاہم 26 اور 27 اپریل کو موسم میں بہتری،اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔