پاکستان تازہ ترین

بجلی کے بعدانٹرنیٹ کی’’ لوڈشیڈنگ‘‘،صارفین کیلئے پریشان کن خبر

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسزبھی شدید بحران کا شکار ہو گئی ہیں اورٹیلی کام کمپنی کے ترجمان نے صارفین کو سروسز میں ممکنہ تعطل کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش اور طویل لوڈشیڈنگ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے، شہروں میں زیادہ تر ٹیلی کام ٹاورز بیک اپ بیٹری سسٹمز پر چلتے ہیں،ان بیٹریوں کو مکمل چارج کرنے کے لیے کم از کم 3 گھنٹے کی مسلسل بجلی درکار ہوتی ہے، لیکن بار بار کی لوڈشیڈنگ سے چارجنگ کا عمل مکمل نہیں ہو پاتا۔

ترجمان کے مطابق بیٹریاں چارج نہ ہونے کی وجہ سے بیک اپ کی صلاحیت ختم ہو رہی ہے، جس سے سروسز متاثر ہو رہی ہیں، بجلی کی فراہمی مستحکم ہوتے ہی سروسز معمول پر آ جائیں گی،موبائل ٹاورز پر لگی بیٹریوں کا بیک اپ صرف 2 سے 6 گھنٹے تک ہوتا ہے، طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سسٹم’’بیٹھ‘‘ جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی نہ ہونے پر جنریٹر چلانا واحد حل ہے، لیکن پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اضافے نے آپریشنل اخراجات اتنے بڑھا دیے ہیں کہ ہر ٹاور پر جنریٹر چلانا اب ممکن نہیں رہا

ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل’’آنکھ مچھولی‘‘ اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے سروس کوالٹی کے عالمی معیار کو پورا کرنا اب کمپنیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے