(اردو ایکسپریس) کبیروالا میں جھنگ روڈ پر ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد شادی کے کارڈ تقسیم کرنے جا رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔