(اُردو ایکسپریس) علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔ علیمہ خان میڈیا ٹالک کے دوران کہنا تھا کہ دس ہزار پی ٹی آئی عہدیدار اب بانی پی ٹی آئی کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے،آج ہم نے صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے کال دی ہے،اس وقت حکومت پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے،ہم حکومت پر دباو ڈالنا ہے بانی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائے۔ علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہم ججز کے اوپر بھی دباو ڈالنا ہے کیونکہ ججز بھی گیم کھیل رہے ہیں،پی ٹی آئی جب دباو ڈالے گی تو بانی اور بشری بی بی کے کیسز سنے جائینگے،ہم ججز سے کہہ رہے ہیں بیل سنو ججز کہہ رہے ہیں ،اپیل سنیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت ڈیل کی خبریں خود پھیلا رہی ہے،ہم کسی سے نہیں ملتے نہ ملنے کی ضرورت ہے،بات چیت کیلئے بانی نے اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر کو ذمہ داری دی ہے ،سہیل آفریدی اسٹریٹ مومونٹ کو لیڈ کرینگے۔ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی تیاری کررہے ہیں آپ کو بہت جلد پتہ چل جائے گا،اب ٹمپریچر بڑھے گا ہم نے اسی لئے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی ہے،جو لوگ بوجھ نہیں اٹھا وہ سائیڈ پر ہوجائیں۔