(اُردو ایکسپریس) مردان میں رستم پلوڈھیری پہاڑیوں کی کان میں دھماکے کے دوران 6 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 3 زخمی ہیں ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مجاہد علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 سے 12 افراد ملبے تلے دب گئے ، ریسکیو آپریشن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق چار افراد کو شدید زخمی حالات میں ریسکیو کردیا گیا ،اب تک ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے 9 افراد نکال لیا ہے۔