(اُردو ایکسپریس) میرپورخاص میٹرک اور انٹر نتائج میں بدعنوانی پر کنٹرولر امتحانات کو نوکری سے برطرف کردیاگیا۔
سندھ حکومت نے میرپورخاص بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج میں ہیرا پھیری اور جعلی سرٹیفکیٹس کے معاملے پر کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ کوملازمت سے برطرف کردیا، انور علیم خان زادہ اس سے قبل کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے بھی ناظم امتحانات رہ چکے ہیں ۔
صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہوکاکہناہے کہ کنٹرولر کےخلاف فروری 2026 میں انکوائری رپورٹ میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی نتائج میں بڑے پیمانے پر ٹیمپرنگ کے الزامات ثابت ہوئے، انہوں نےنہ توشوکاز نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ذاتی سماعت کےلیے پیش ہوئےجس کے بعد E&D رولز کے تحت انہیں برطرف کردیا گیا۔
صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہوکے مطابق میرپورخاص میں 2021 سے 2025 تک کے 1068 میٹرک اور1471انٹرمارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کیے گئے ہیں،اس معاملے میں مزید ملوث افسران اور ایجنٹس کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔