پاکستان تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کیخلاف پہلے سے باعزت بری مقدمہ میں نیا چالان پیش

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اسلام آباد پولیس نے انوکھا کارنامہ دکھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف پہلے سے باعزت بری مقدمہ میں نیا چالان پیش کردیا۔
عدالت نے پہلے فیصلے کی بنیاد پر کیس داخل دفتر کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی,بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سردار مصروف اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔
سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یہ ہم عدالتی تاریخ میں پہلی دفعہ دیکھ رہے ہیں کہ ملزم بری اور دوبارہ چالان پیش کیاجائےجب کہ ایک دفعہ اسی کچہری میں عدالت بانی پی ٹی آئی کو بری کرچکی ہے۔
جج شہزاد خان نے کہاکہ آپ عدالت میں پہلے والا آرڈر پیش کریں میں دیکھ لیتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے بریت کا آرڈر عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نئے چالان والا کیس داخل دفتر کردیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف آزادی مارچ پر تھانہ ترنول میں مقدمہ درج تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے