پاکستان تازہ ترین

صوبوں کی مخالفت، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے قومی قیادت کے اجلاس میں صوبوں نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی مخالفت کر دی۔

ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب صوبائی وزرائے اعلیٰ و دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

 

دوران اجلاس چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے، ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام پر اس کے اثرات کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی تاکہ ایک مربوط قومی حکمتِ عملی اپنائی جا سکے۔

 

اجلاس میں علاقائی صورتحال اور اس کے پاکستان کی سلامتی، معیشت اور غذائی تحفظ پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی بحران کے باوجود بروقت فیصلوں کے باعث ایندھن کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں آیا اور ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ مستقبل کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے