پاکستان تازہ ترین

پولیس اور دیگر وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر عائد حکم امتناع ختم

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے پولیس اور دیگر وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر عائد حکم امتناع ختم کر دیا، اس حوالے سے تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بنچ نے حکمنامہ جاری کیا جس میں یکم اگست 2024 کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لے لیاگیا۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی،تحریری حکم نامے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی ہے، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس میں بھرتیوں کا عمل رکنے سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے۔عدالت نے کہاکہ کیس کی وجہ سے زائد العمر ہونے والے امیدواروں کو بھی نئی بھرتیوں میں موقع دیا جائے، تمام بھرتیاں کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے