پاکستان تازہ ترین

مکان کی چھت گرنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ لاہورمیں آج ایک خستہ حال مکان میں کمرے کی چھت گر گئی جسکے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالا ۔ تین افراد زخمی پائے گئے۔ جس مکان کی چھت گرنے کا واقعہ ہوا، وہ جوہر ٹاؤن میں سمسانی روڈ واقع ہے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو اہلکارون نے بتایا کہ چھت کے ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک معمولی زخمی ہوا، اس کو موقع پر طبی امداددی گئی۔ دیگر 2 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 43 سالہ سلیم، 26 سالہ حنیف اور 16 سالہ بلال شامل ہے ۔ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے