(اُردو ایکسپریس) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا خطے کی کشیدگی اور مہنگائی پر جیل سے خط، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے خط لکھا۔ مشکل معاشی حالات میں حکومت کا طیارے کی خریداری اور لگژری گاڑیاں خریدنا نامناسب ہے، تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے آئی ایم ایف کے معاہدے متاثر ہوں گے۔ خطے میں جاری کشیدگی پر پاکستانیوں کو سنگین معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پاکستان میں برآمد کم ہے اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم ہے۔ گندم کی کٹائی کے موسم میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسانوں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کسانوں کی پیداوار کو متاثر کرسکتا ہے، خطے میں کشیدگی جاری رہے تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، مہنگائی کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔