(اُردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند ہوگئیں۔ احتساب عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کےخلاف چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔ احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی تفتیش بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کے حق میں دلائل مکمل کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ہیں۔