(اُردو ایکسپریس) گورنر سندھ کی تبدیلی پررہنماء ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور ایک آئینی عہدہ گورنری ایم کیو ایم کا حق ہے جس حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزیدکہاکہ یہ روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے،پارٹی کے ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔