پاکستان تازہ ترین

آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی اوربچہ جاں بحق

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ضلع شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حالیہ شدید بارشوں کے دوران ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے لیلونی اچر میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر تمام ضروری طبی اقدامات کیے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میاں،بیوی اور ایک بچہ شامل ہیں،مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پرموجود اورامدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ واقعہ اچر نامی پہاڑی اور دور افتادہ گاؤں میں پیش آیا ،افسوسناک واقعے پر پورا علاقہ سوگوار ہے کیونکہ جاں بحق ہونےوالے یار محمد، انکی بیوی اور کمسن بچہ یہی پورا گھرانہ تھا ۔حالیہ شدید بارشوں کے وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے اورلینڈ سلائیڈنگ سے متعدد لنک شاہراہیں بھی بند ہوگئیں،مزیدبارش کا سلسلہ جاری ہےاور لینڈسلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظرانتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر کرنے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے