پاکستان تازہ ترین

معمول سے زیادہ درجہ حرارت گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ ، الرٹ جاری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) معمول سے زیادہ درجہ حرارت شمالی پہاڑی علاقوں کے لیے خطرہ بن گیا،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات نے گلیشیائی جھیلوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے 10 سے 12 مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں وسیع موسمی سسٹم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلوف، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھنے کا امکان ہے۔ جاری الرٹ میں مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے