پاکستان تازہ ترین

سکولوں میں آن لائن کلاسز ؟ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بڑا بیان آ گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سکولوں میں آن لائن کلاسز کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہورہے ہیں،میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہورہے ہیں ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ میٹرک کے بعد اپریل کے آخری ہفتے میں کالج ، یونیورسٹیز میں امتحانات ہونا ہیں، مئی میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے بعد پرائیوٹ اداروں کے او اینڈ اے لیول کا امتحان ہونگے، سالانہ امتحانات کی تیاری آن لائن کلاسز سے ممکن نہیں،تمام تعلیمی اداروں میں حسب معمول سرگرمیاں جاری رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے