(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد میں امریکی امبیسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق لاہور ،کراچی میں غیر ضروری عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،امریکہ، ایران کشیدگی کےبعد خطےمیں ڈرون اور میزائل حملوں کےخطرات بڑھ گئےہیں۔ امریکی سفارت خانہ کے مطابق حالیہ کشیدگی کے باعث کمرشل پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کا خطرہ موجود ہے ۔امریکی حکام کےمطابق دہشتگرد بغیر پیشگی اطلاع کےحملے کرسکتے ہیں، دہشت گرد عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔