(اُردو ایکسپریس) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میں سات پشتوں سے کاشتکار ہوں ،کسانوں کو سہولیات کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے ۔ وہاڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کی پانی بند کرنے کی دھمکی ایک ٹریلر ہے۔ صدر ملکت نے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری سے ہی ملک ترقی کر سکتاہے،ہمیں پانی کا مؤثر استعمال کرنا چاہیے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بنانے میں سندھ سب سے آگے تھا،کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پرایک وزیراعظم نے کہا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ایک انچ پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے مستقبل کے خطرات کو بھانپتے ہوئے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں ملک جمود کا شکار رہا۔ صدرمملکت نے کہا کہ حکمرانی کیلئے لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے،سیاسی تعاون انتہاپسندانہ رجحانات روکنے میں مدد گار ہوتا ہے،مسلم لیگ ن کے ساتھ مسقبل میں بھی چلنے کا ارادہ ہے،جیل غیرت سے کاٹی جاتی ہے۔