پاکستان تازہ ترین

مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے بعدہسپتال میں زیرِ علاج

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، انہیں اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے